جرائم میں ملوث افراد کی گرفتاریوں کیلئے پولیس پارٹیاں سرگرم عمل ہیں، افتخار احمد بھٹی

جرائم میں ملوث افراد کی گرفتاریوں کیلئے پولیس پارٹیاں سرگرم عمل ہیں، افتخار ...

  

کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی )تھانہ فیکٹری ایریا کوٹ عبدالمالک کے نئے فرض شناس ایماندار آفیسر ایس ایچ او افتخار احمد بھٹی نے چارج سنبھالتے ہی جرائم پیشہ افراد کے اڈوں پر چھاپے مارنے کیلئے اپنی نگرانی میں ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں افتخار احمد بھٹی کی آمد کی خبرسنتے ہی جرائم پیشہ افراد نے کوٹ عبدالمالک چھوٹنے کا فیصلہ کرلیا نئے ایس ایچ او نے جرائم سے وابستہ لوگوں کا گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ درجنوں ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا۔ کوٹ عبدالمالک اور گردونوں کے علاقوں میں امن سُکون کی فضاپیدا ہوگئی ہے نئے ایس ایچ او افتخار احمد بھٹی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ بھتہ خوروں ،ڈاکوو¿ں ،چوروں ،نقب زنی رہزانی کی وارداتوں میں ملوث افراد کی گرفتاریوں کیلئے پولیس پارٹیاں سرگرم عمل ہیں کوٹ عبدالمالک و دیگر علاقوں کی سماجی فلاحی تنظیموں اور کاروباری حلقوں نے ایس ایچ او افتخار احمد بھٹی کو جرائم کنٹرول کر نے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -