میٹرو بس پراجیکٹ کامیابی سے عوام کو معیاری سفری سہولتیں فراہم کر رہا ہے ،راشدہ یعقوب

میٹرو بس پراجیکٹ کامیابی سے عوام کو معیاری سفری سہولتیں فراہم کر رہا ہے ...

لاہور( سپیشل رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات موجود ہیں اور حالیہ برسوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مفید معاشی روابط میں بدل چکے ہیں۔ ترکی کے تعاون سے لاہور سے شروع کئے جانے والے صفائی کے جدید ترین نظام کو کامیابی کے بعد پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں بڑھایا جا رہاہے۔ راولپنڈی اور مری شہر میں صفائی کے جدید نظام کیلئے ترک کمپنی البراک سے معاہدہ کیا گیا ہے۔ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی کے تعاون سے لاہور میں میٹرو بس پراجیکٹ انتہائی کامیابی سے عوام کو معیاری اور باکفایت سفری سہولتیں فراہم کر رہا ہے جبکہ راولپنڈی اسلام آبادمیٹرو بس پراجیکٹ پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے اسی طرح پنجاب حکومت ملتان اور فیصل آباد میں بھی میٹرو بس کے منصوبے شروع کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بس کا منصوبہ عام اور غریب آدمی کیلئے شروع کیا گیا ہے اور میٹرو بس پراجیکٹ عوام کیلئے قومی وسائل کے بہترین استعمال کی اعلیٰ مثال ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1