مارکیٹوں میں سود کا کاروبار کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ، صفدر بٹ

مارکیٹوں میں سود کا کاروبار کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( وقائع نگار )گلبر گ سے وابستہ تجارتی مراکز اور مارکیٹو ں میں سو د کا مقروہ دھندہ کر نے والے تاجر ن لیگ کے قائد ین کی تصاویر سجا کر چھو ٹے تاجروں کو ہراساں کر تے ہوئے اپنے مذمو م مقا صد کا استعمال کر رہے ہیں ۔جبکہ ن لیگ ٹر یڈرز ونگ میں شا مل ہو نے کے لیے کئی ایک سو د خو ر پرتول رہے ہیں ۔ جن سے ہو شیار رہنا ہی دانشمندی ہے کیو نکہ ایسے لو گ حکو متی سیا سی پارٹی کو بد نامی کا باعث بنا کر اپنے کاروبار کر رہے ہیں گلبر گ بورڈ کی جانب سے تمام مارکیٹو ں میں سو د کا کاروبار کر نے والوں کی لسٹیں تیار کی جارہی ہیں جن کا محاسبہ کرتے ہوئے قانو نی کاروائی کی جائے گی ۔ ان خیا لا ت کا اظہار گلبر گ بور ڈ ٹر یڈرز ایسو سی ایشن کے صدر صفدر بٹ نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ انھو ں نے کہا کہ گلبرگ بورڈ سے وابستہ کئی ایک مارکیٹو ں میں سو د کا کاروبار کر نے والے تیزی سے اپنی دکانیں بنا رہے ہیں جو چھو ٹے تاجروں کو قرضے کی آڑ میں جائیدادو ں سے محروم اور جینا دو بھر بنا رہے ہیں جو چیک کو و صولی پر سود پر سو د چڑ ھا کو چھو ٹے تاجروں کو ہراساں کر رہے ہیں۔
 انھوں نے کہا کہ بعض سو د خور مسلم لیگ ن ٹر یڈرز ونگ میں شا مل ہو نے کے لیے کو ششیں کر رہے ہیں جن کا مقصد اپنے کاروبار کو تقویت دینا ہے ۔
صفدر بٹ نے بتا یا کہ سو د خو ر مافیا نے اپنے دفاتر کے باہر اور اندر حکمرانو ں کی تصاویر آویزاں کر تے ہو ئے خود کو ن لیگ کا نمائندہ شو کروا رہے ہیں انھو ں نے کہا کہ گلبر گ بو رڈ نے سو د کا مقروہ دھندہ کرنے والو ں کا محاسبہ شروع کر دیا ہے جن کے خلاف قانونی چارہ جو ئی بھی عمل میں لائی جائے گی انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماﺅ ں کوچائیے کہ ایسے شر پسند عنا صر سے بچا جائے جو پارٹی کی بدنا می کا باعث بنتے ہیں