پاکستان میں مسترد سیاست دانوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں،عرفان دولتانہ

پاکستان میں مسترد سیاست دانوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں،عرفان دولتانہ

  


لاہور( سپیشل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ لندن میں سیاسی شعبدہ بازوں کے خیالی الائنس کے حوالے سے اخباری خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اب مسترد سیاست دانوں کے لئے کوئی گنجائش نہیں عوام کی دلچسپی سیاسی ڈراموں سے زیادہ اپنے مسائل کے حل میں ہے ملک کے ہر حصے میں ترقیاتی کاموں کا آغاز، توانائی کی پیداوار کے نئے منصوبے،تعمیرات کے شعبے میں بے مثال سرمایہ کاری اور عوامی فلاح کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے پروگرام افراتفری پھیلانے والے سیاست دانوں سے ہضم نہیں ہو رہے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت اور مرکزی قیادت درست سمت جا رہے ہیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا ایک سال گذشتہ پندرہ سالوں کی حکومتوں کے مقابلے میں کامیاب ترین سال ثابت ہوا سابقہ حکمرانوں کے بیانات حقیقت میں ان کی اپنی ناکامیوں کا نوحہ ہیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی بہترین کارکردگی نے نئے اور مسترد کردہ تمام سیاسی بازی گروں کی دوکانیں بند کروادی ہیں قوم اب انہیں دوبارہ اقتدار میں دیکھنا نہیں چاہتی اور نہ ہی عوام کو دینے لے لئے ان سیاسی جماعتوں کے پاس کچھ باقی ہے دن رات بیانات بدلنے والے خود ہی سونامی کا شکار ہو چکے ہیں اور بہت جلد خیبر پختونخوا کے عوام تباہی کی نشانی سونامی سے چھٹکارہ حاصل کر لیں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -