لوڈشیڈنگ کم نہ ہوئی تو دھرنے پہ دھرنا ہوگا ، میاں محمود الرشید

لوڈشیڈنگ کم نہ ہوئی تو دھرنے پہ دھرنا ہوگا ، میاں محمود الرشید

لاہور(سپیشل رپورٹر ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے آج گیارہ جون کو لوڈشیڈنگ کے خلاف مال روڈ پر اسمبلی کے سامنے ایک احتجاجی کیمپ لگا نے کا اعلان کیا ہے اس کیمپ کا آغاز 11بجے دن سے ہوگا اور اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کے علاوہ پی ٹی آئی کے دیگر ایم پی اے بھی اس احتجاج میں شرکت کریں گے اور پھر بھی لوڈشیڈنگ کم نہ ہوئی تو دھرنے پہ دھرنا ہوگا ۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی بیرونی سرمایہ کاری کے نام پر سائیکل اسٹینڈ وموٹر سائیکل اسٹینڈ اور کار پارکنگ کے ٹھیکے بھی سعودی عرب کو دیے جا رہے ہیں ۔کیا صفائی کے ٹھیکے بھی باہر کی کمپنیوں کے لئے ہیں ،پاکستانی کمپنیوں کو اس قابل نہیں سمجھتے کہ شہر کی صفائی کرسکیں۔30ارب روپے پچھلے بجٹ میں بجلی پیدا کرنے کے لئے رکھا گیا ۔اوربتاﺅ ایک کلو واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی گئی۔اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ دھاندلی کی پیدا وار حکومت کے خلاف تحریک چلائی جائے۔

دھرنے پہ دھرنا

مزید : صفحہ آخر