لیسکوکے چیف ایگزیکٹوراؤضمیرکی لیسکوہیڈکوارٹرمیں سٹیل ملزمالکان سے ملاقات

لیسکوکے چیف ایگزیکٹوراؤضمیرکی لیسکوہیڈکوارٹرمیں سٹیل ملزمالکان سے ملاقات

  

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے چیف ایگزیکٹوراؤضمیرنے لیسکو ہیڈ کوارٹر میں سٹیل ملزمالکان سے ملاقات کی۔سٹیل ملزمالکان نے لیسکوچیف کولوڈشیڈنگ اوردیگرمسائل سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔لیسکوچیف نے سٹیل ملزمالکان سے خطاب کرتے ہوئے لوڈشیڈنگ شیڈول پرمکمل عمل درآمدکرنے اورسٹیل ملزمالکان کے دیگر تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کروائی۔لیسکوچیف نے مزیدکہا کے ملکی ترقی میں صنعتوں کا کرداراہم ہے اورصنعتوں کو بجلی کی فراہمی لیسکو کی اولین ترجیح ہے۔

سٹیل ملزمالکان

مزید :

صفحہ آخر -