اب صوبوں کو قومی ترقی میںاپنا حصہ بڑھانا ہوگا :ہمایوں اختر

اب صوبوں کو قومی ترقی میںاپنا حصہ بڑھانا ہوگا :ہمایوں اختر

  

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان کے سابق وزیر تجارت اور آئی پی آ ر کے چیئر مین ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے کافی حد تک خود مختار ہو گئے ہیں جبکہ ساتویںاین ایف سی ایوارڈ کے باعث صوبوں کے وسائل میں اضافہ ہو ا ہے، اب صوبوں کو بھی اپنی کارکردگی بہتر کرنا ہو گی ۔انسٹیٹیو ٹ فار پالیسی ریفارمز کے زیر اہتمام ” قومی ترقی میں صوبوں کا کردار اور صوبائی بجٹ کےلئے ترجیحات اور تجاویز“کے عنوان سے ایک سیمینارمیں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب صوبوں کو ریوینو بڑھانے کے علاوہ قومی ترقی میں بھی اپنا حصہ بڑھانا ہو گا،صوبائی حکومتوں کو اپنی ترقی کی منازل طے کرنے کےلئے ایک بہترین ویژن کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی آمدن کے ہدف کو پورا کرنا ہو گا تا کہ وہ نہ صرف اپنے اپنے صوبوں کی تعمیرو ترقی میں اضافہ کر سکیں بلکہ قومی سطح پر اپنا کردار ادا کریں ۔ آئی پی آر کے منیجنگ ڈائریکٹر اور معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر حفیظ پاشا نے صوبوں کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا اور اپنی سفارشات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں کو زیادہ سے زیادہ وسائل پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور آئندہ تین سال میں صوبے جی ڈی پی میں ایک فیصد اضافہ کرنا ہو گا ،ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا کہ صوبوں کو ان چیزوں پر توجہ دینا ہوگی جو زیادہ سے زیادہ ٹیکس مہیا کرنے کی گنجائش رکھتے ہوں جن میں زرعی ٹیکس،شہری علاقوں میں غیر منقولہ پراپرٹی ٹیکس اور صوبوں کی طرف سے سروسز پر سیلز ٹیکس وغیرہ شامل ہیں ۔

سیمینار

مزید :

صفحہ آخر -