کراچی ایئر پورٹ حملہ کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے ، جمشید دستی

کراچی ایئر پورٹ حملہ کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے ، جمشید دستی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)مظفر گڑھ سے آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ پر ہونے والا حملہ کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے ‘ خواجہ آصف اور چوہدری نثار علی خان کو گرفتار کیا جائے ‘ حملہ سے اربوں روپے کا نقصان ہوا ‘ عوام گاجر مولی کی طرح قتل ہو رہے ہیں میڈیا اور عوام کو اندھیرے میں رکھا جا رہا ہے‘ کولڈ اسٹوریج میں مرنے والے8 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ وفاقی حکومت کے خلاف درج کیا جائے ۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ جمشید دستی نے کہا کہ کراچی ایئر پورٹ پر حملہ سے قومی خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ عوام گاجر مولی کی طرح مر رہے ہیں لیکن حکمران عوام اور میڈیا کو اندھیرے میں رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایئر پورٹ پر حملہ کے ذمہ دار وزیر داخلہ اور وزیر دفاع ہیںفوری طور پر دونوں وفاقی وزرءکو گرفتار کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ 8افراد کی کولڈ اسٹوریج میں ہلاکت انتہائی افسوس ناک ہے واقعہ کا مقدمہ وفاقی حکومت کیخلاف درج کیا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت امریکی جوتے پالش کر کے اقتدا رمیں آئی ہے ۔ دہشت گردی کی جنگ سے خود کو کبھی بھی الگ نہیں کر سکتی۔
جمشید دستی

مزید :

صفحہ آخر -