غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،گورنرپنجا ب

غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،گورنرپنجا ب

  

لاہور( سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تجارتی سرگرمیوں کا فروغ اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لےے مختلف ملکو ںکے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دی جا رہی ہے-انہو ںنے کہا کہ خطے میں جغرافیائی لحاظ سے اہم مقام پر ہونے کی وجہ سے پاکستان نہ صرف ایشیا بلکہ دنیا کے لےے رابطے کا موثر ذریعہ ہو سکتا ہے اور اس پوزیشن سے بہتر استفادہ کر کے کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے-ان خیالا ت کا اظہار انہو ںنے سلواکیہ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ(H.E Miroslav Lajcak)کی قیادت میں وفد سے گفتگو کے دوران کیا جنہو ںنے گورنر ہا¶س لاہور میں ان سے ملاقات کی-گورنرپنجاب نے کہا کہ سلواکیہ بھی یورپی یونین میں اہم پوزیشن رکھتا ہے اور پاکستان اور سلواکیہ اپنی اس جغرافیائی برتری سے استفادہ کرتے ہوئے دنیا کے لےے گیٹ وے کا کردار ادا کر سکتے ہیں -انہو ںنے کہا کہ پاکستان اور سلواکیہ کے درمیان اس وقت تجارت کا حجم66 ملین یورو ہے جو کہ ناکافی ہے- انہو ںنے کہا کہ تجارت کے اس حجم کو کئی گنا تک بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں اور دونوں ملک تجارت کے شعبے میں موجود امکانات سے بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں‘خصوصا زراعت ،

 تو انائی ، انفرسٹرکچر کے شعبوں میں پہلے سے موجود دو طرفہ تعاون کو وسعت دی جا سکتی ہے-گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ اقتدار ایک جمہوری حکومت سے جمہوری حکومت کو منتقل ہوا ہے اور موجودہ جمہوری حکومت ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لےے عملی طور پر کوشاں ہیں - بعد ازاں، گورنر پنجاب چو دھر ی محمد سرور نے لاہور میں سلواکین قونصلیٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی سرگرمیوں کا فروغ مختلف ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا بہترین ذریعہ ہے اور پاکستان عالمی برادری سے تجارت کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ تعاون کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سلواکیہ کے درمیاں تجارتی وفود کا زیادہ سے زیادہ تبالہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی تجارتی شعبے کے فروغ اور اس میں موجود امکانات سے بھر پور فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے ملک محمد آصف کو لاہور میں سلواکین قونصلیٹ میں اعزازی قونصل تعینات ہونے پر انہیں مبارکباد دی۔

 گورنر

مزید :

صفحہ آخر -