مغل پورہ،کراچی پولیس کو مطلوب انتہائی خطرناک ٹارگٹ کلرگرفتار

مغل پورہ،کراچی پولیس کو مطلوب انتہائی خطرناک ٹارگٹ کلرگرفتار

  

لاہور(کر ائم سےل)مغل پورہ کے علاقہ سے کراچی پولیس کو مطلوب انتہائی خطرناک گینگ کے اہم رکن کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ،ملزم بھتہ خوری سمیت ٹارگٹ کلنگ کی 30 سے زائد واراتوں میں 4 پولیس اہلکاروںسمیت سیاسی و تجارتی شخصیات کو قتل کرنے کی وارداتوں میں سندھ پولیس کو انتہائی مطلوب تھا ،کئی ٹارگٹ کلرز مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہیں ملزم کے حیرت انگیز انکشاف پر پولیس نے سرچ آپریشن کو تیز کرنے کیلئے وائرلیس پیغام جاری کردیا ۔بتایا گیا ہے کہ مغل پورہ کے علاقہ درس بڑے میاں کے قریب حساس ادارے کی اطلاع پر پولیس اور احساس ادارے نے آپریشن کرتے ہوئے سندھ پولیس کو ا نتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر عبد القیوم عرف گوگا کو گرفتار کرلیا ملزم کراچی میں ایک سیاسی تنظیم کے مقامی مارکیٹ کے صدر شکیل کو قتل کرنے سمیت 1 سب انسپکٹر ،1 اے ایس آئی اور2 کانسٹیبل قتل کرنے سمیت بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی 30 سے زائد وارداتوں سمیت ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے ملزم نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ وہ کراچی جوڑے بازار کے صدر جاوید عرف مانڈو کے ہمراہ 15 رکنی گینگ چلا کر قتل و غارت کر رہے تھے ،قتل کی بڑی واردات کے بعد وہ کراچی سے لاہو ر آجاتا تھا جہاں اس کے علاوہ مزید کئی ٹارگٹ کلرز موجود ہیں جو مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہیں جہاں ان کے لاہور کے کئی کاروباری افراد سے مراسم ہیں جبکہ کئی جرائم پیشہ افراد سند ھ سے لاہور آکر جواءسمیت مختلف جرائم کی سرگرمیوں میں ملوث ہو کر صرف عیاشی کرتے ہیں اور ان کے مختلف ہوٹلز میں باقاعدہ کمرے سال بھر کیلئے بک ہوتے ہیں ،ملزم کے حیرت انگیز انکشاف کے بعد لاہور پولیس کی طرف سے سرچ آپریشن کو موثر کرنے سمیت جرائم پیشہ افراد کوفوری گرفتار کرنے کیلئے سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشن کی طرف سے وائرلیس پیغامات جاری کردیئے گئے ۔

ٹارگٹ کلر

مزید :

صفحہ آخر -