وزیراعظم سے بلوچستان کے رکن اسمبلی میر دوستین خان کی ملاقات

وزیراعظم سے بلوچستان کے رکن اسمبلی میر دوستین خان کی ملاقات

 اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے بلوچستان سے رکن اسمبلی میر دوستین خان ڈومکی کی ملاقات۔ ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق منگل کو وزیراعظم ہاﺅس میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے بلوچستان سے رکن اسمبلی میر دوستین خان ڈومکی نے ملاقات کی ۔ دوطرفہ ملاقات میں بلوچستان سے رکن اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے حلقے کے ترقیاتی کاموں اور بلوچستان کی مجموعی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا ۔ وزیراعظم نے رکن اسمبلی کو ان کے حلقے کے ترقیاتی امور کو جلد از جلد حل کرنے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی

 دوستین خان

مزید : صفحہ آخر