چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ آج آخری دن امور سرانجام دینگے

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ آج آخری دن امور سرانجام دینگے

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس عمر عطا ءبندیال کی بطور جج خدمات کا اعتراف کرنے کیلئے فل کورٹ ریفرنس آج11جون کو:00 11بجے نامزد چیف جسٹس خواجہ امتیاز کی صدارت میں منعقد ہو گا۔چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال کی سپریم کورٹ میں بطور جج تعیناتی اور سینئر جج جسٹس خواجہ امتیاز کی ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس بنائے جانے کی سفارشات پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائی تھیں، کسی بھی چیف جسٹس ہائیکورٹ کے سپریم کورٹ تعیناتی یا ریٹائرمنٹ پر نامزد چیف جسٹس کی صدارت میں فل کورٹ ریفرنس منعقد کیا جاتا ہے۔ جسٹس عمر عطا ءبندیال یکم دسمبر 2004کو ہائیکورٹ میں جج تعینات ہوئے۔ انہوں نے ہائیکورٹ میں9 سال، 6 ماہ اور 12 دن فرائض سرانجام دیئے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ آج آخری دن عدالتی امور سرانجام دیں گے اور ان کے روبرو صرف 2 مقدمات کو سماعت کیلئے پیش کیا جائے گا۔

 آخری دن

مزید : صفحہ آخر