لیسکو چیف سکینڈل میں ملوث 6ٹیکسٹائل ملوں کی مقدمے سے نام خارج کرنے کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب

لیسکو چیف سکینڈل میں ملوث 6ٹیکسٹائل ملوں کی مقدمے سے نام خارج کرنے کی ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو چیف سکینڈل میں ملوث 6ٹیکسٹائل ملوں کی مقدمے سے نام خارج کرنے کی درخواست پر ایف آئی اے سے 19جون تک جواب طلب کر لیا۔ جسٹس عباد الرحمان لودھی نے راول ٹیکسٹائل سمیت 6 ملزمان کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملیں اپنے حصہ کا بجلی کا کوٹہ استعمال کرتی ہیں، انہوں نے استدعا کی ایف آئی اے کی طرف سے لیسکو چیف کے خلاف درج مقدمہ میں سے درخواست گزار ٹیکسٹائل ملوں کا نام خارج کیا جائے۔

 لیسکو سکینڈل

مزید : صفحہ آخر