نجی میڈیکل کالجز کی انسپکشن کیخلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل مسترد

نجی میڈیکل کالجز کی انسپکشن کیخلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل مسترد

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو نجی میڈیکل کالجز کی انسپکشن کا اختیار دیتے ہوئے انسپکشن کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل مسترد کر دی۔ چیف جسٹس عمر عطا ءبندیال اور جسٹس فرخ عرفان خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے انڈیپنڈنٹ میڈیکل کالج کی انٹرا کورٹ اپیل پر حکم جاری کیا، اپیل کنندہ کے وکیل ایڈووکیٹ نوشاب اے خان نے بنچ کو بتایا کہ سنگل بنچ نے پی ایم ڈی سی کی انسکپشن کیخلاف درخواست خارج کر دی، لہذا عدالت سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے ۔پی ایم ڈی سی کی طرف سے بیرسٹر عمر چودھری نے بنچ کو بتایا کہ پی ایم ڈی سی ایک ریگولیٹری باڈی ہے، پرائیویٹ میڈیکل کالجز طلبہ کو ناقص تعلیم اور سہولیات فراہم کرتے ہیں اس لئے پی ایم ڈی سی شکایات پر کالجز کی انسپکشن کرنے کا اختیار رکھتی ہے ۔دو رکنی بنچ نے انسپکشن کرنے کا اختیار دے دیا۔

اپیل مسترد

مزید :

صفحہ آخر -