پیڈا ایکٹ کے تحت شوکاز نوٹسز، ایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے سے وضاحت طلب

پیڈا ایکٹ کے تحت شوکاز نوٹسز، ایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے سے وضاحت طلب

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ایل ڈی اے کے دو سینئر افسروں کو پیڈا ایکٹ کے تحت جاری شوکاز نوٹسز کے خلاف درخواست پر ایل ڈی اے کے ذمہ دار افسر کو 16 جون کیلئے طلب کر لیا ہے۔ جسٹس شجاعت علی خان نے ایل ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خفیہ جائیداد عمر نسیم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاﺅنٹس شاہد علی کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مریم کیانی نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے انہیں پیڈا ایکٹ کے تحت شوکاز نوٹسز جاری کئے ہیں جن کے تحت درخواست گزاروں پر پلاٹ کی غلط ٹرانسفر کا الزام لگایا گیا ہے۔

 وضاحت طلب

مزید : صفحہ آخر