ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

لاہور (وقائع نگار)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہے تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر اگلے چند روزجاری رہے گی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔ ملک کے بیشتر وسطی وجنوبی علاقے (سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، سبی اور مکران ڈویژن) شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہے۔ اس دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، گوادر 49.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ جبکہ سبی میں 49، بھکر، تربت 48.5، شورکوٹ، پسنی 48، نور پور تھل 47.8، بہاولنگر، قصور، جیوانی، دادو 47.5، ڈی جی خان، لسبیلہ، منڈی بہاﺅالدین، اوکاڑہ، سکھر، ملتان، رحیم یار خان میں 47، ساہیوال، لاہور، بہاولپور، لاڑکانہ، جھنگ، سرگودھا میں 46، اس کے علاوہ جہلم، خان پور، جوہر آباد، گجرات، دالبندین، روہڑی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی آئی خان میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پسنی مےں رےکارڈدرجہ حرارت 48 ڈگری سےنٹی گرےڈ رہا۔ اس سے پہلے23 جون 1992ءکو پسنی مےں زےادہ سے زےادہ درجہ حرارت47 ڈگری سےنٹی گرےڈ رےکارڈ کےاگےاتھا۔

موسم

مزید : صفحہ آخر