لاہور ہائیکورٹ کا توہین عدالت کی درخواست پر ایڈیشنل کلکٹر ریونیوکو نوٹس

لاہور ہائیکورٹ کا توہین عدالت کی درخواست پر ایڈیشنل کلکٹر ریونیوکو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے 7پٹواریوں کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر ایڈیشنل کلکٹر ریونیوعرفان میمن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15دنوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔ جسٹس شجاعت علی خان نے ذوالفقار علی سمیت 7پٹواریوں کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ ریونیو پنجاب نے جون 2009میں 61پٹواریوں کو معطل کر کے ان کے خلاف کرپشن الزامات کی انکوائری شروع کی، الزامات ثابت ہونے پر بارہ پٹواریوں کو محکمے سے برطرف کر دیا گیا جبکہ درخواست گزاروں سمیت دیگر پٹواریوں کو بحال کر دیا گیا تاہم بحال کرنے کے باووجود درخواست گزاروں کو چھ برسوں سے او ایس ڈی بنا رکھا ہے۔
 کلکٹر ریونیو

مزید :

صفحہ آخر -