پی سی بی چیئرمین کے انتخابات کرانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پی سی بی چیئرمین کے انتخابات کرانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی) پی سی بی چیئرمین کے انتخابات کرانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ یہ درخواست رضوان گل ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی سی بی کی ایڈہاک کمیٹی پی سی بی آئین کے تحت قائم کی گئی ہے۔پی سی بی آئین ایڈہاک کمیٹی کی اجازت نہیں دیتا جبکہ پی سی بی کے مستقل چیئرمین کے نہ ہونے کی بناءپر پاکستانی کرکٹ تباہ ہو کر رہ گئی ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی اور ادارے کی مضبوطی کے لئے پی سی بی چیئرمین کے انتخابات جلد کرانے کے احکامات صادر کئے جائیں۔
 درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -