سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے اردگرد سکیورٹی کے انتہائی ناقص انتظامات

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے اردگرد سکیورٹی کے انتہائی ناقص انتظامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی کی ہدایت کے باوجود سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے اردگرد سکیورٹی کے انتہائی ناقص انتظامات، سکیورٹی اہلکار بغیر چیکنگ کے سائلین ،عام افراد، وردیوں میں ملبوس پولیس اہلکاروںاور دیگر افسروں کو گزرنے کی اجازت دیتے رہے، اسلام آبادکچہری میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آنے کے بعد چیف جسٹس پاکستان نے پنجاب حکومت اور پولیس کو ہدایت کررکھی ہے کہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے ارد گرد فول پروف سکیورٹی انتظامات جائےں، حکومت اور پولیس کی طرف سے یقین دہانی کے باوجود سپریم کورٹ رجسٹری کے اردگردسکیورٹی کے انتظامات انتہائی ناقص ہیں، گزشتہ روز ججز کی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری آمد کے موقع پر ،اس سے قبل سکیورٹی اہلکار بغیر چیکنگ کے سائلین، عام افراد، وردی میں ملبوس پولیس اہلکاروںاور سرکاری افسران کو آنے جانے کی اجازت دیتے رہے، سکیورٹی اہلکاروں نے اسلحہ لیکر بیٹھے ہوئے بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل سواروں کی بھی چیکنگ کرنا گوارہ نہیں کی، وکلاءکا کہنا ہے کہ اگر سپریم کورٹ رجسٹری کے اردگرد پولیس ناکوں پر چیکنگ کا انتظام موثر نہیں بنایا گیا تو کوئی بھی پولیس کی وردیاں پہنے رجسٹری میںکراچی طرز کا دہشت گردی کا واقعہ پیش آ سکتا ہے۔ وکلاءنے مطالبہ کیا ہے کہ رجسٹری کے اردگرد چیکنگ کا انتظام موثر بنایا جائے۔
ناقص انتظامات

مزید :

صفحہ آخر -