حکمرانوں کو پاکستانی عوام کا کوئی دکھ نہیں ،لاہورباریسوسی ایشن

حکمرانوں کو پاکستانی عوام کا کوئی دکھ نہیں ،لاہورباریسوسی ایشن

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور بار ایسوسی ایشن نے سانحہ کراچی ایئرپورٹ میں کولڈ سٹور میں بند 7افراد کی ہلاکت کوحکومتی مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے گزشتہ روز دوبارہ حملہ کرنے کے واقع سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ حکومت اپنی رٹ قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ،حکمران اپنی افادیت کھو چکے ہیں اور انہیں عوام پر رحم کرتے ہوئے خود ہی اقتدار سے الگ ہو جانا چاہئے ۔اس حوالے سے لاہور بار کے صدر اشتیاق چودھری و دیگر عہدیدران کا کہنا ہے کہ حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آ رہی دہشت گرد ملک میں دھنددناتے پھرتے ہیں مگر حکمران سب اچھے کا راگ الاپ رہے ہیں ۔ملک میں دہشت گردوں کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کا قتل عام ہو رہا ہے لیکن حکمرانوںکے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکمرانوں کو پاکستانی عوام کا کوئی دکھ نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سانحہ میں جان بچانے کے لئے کارگو کے کارکنوں نے کولڈ سٹور میں پناہ لی جس کے بعد انہوں نے اپنے ورثاءکو فون پر بتایا کہ وہ زندہ ہیں اور کولڈ سٹور میں بند ہیں لہٰذا انہیں بچایا جائے مگر آخر کاروہ سات افراد بھی اپنی جان کی بازی ہار گئے یہ سب حکومت کی غفلت کے باعث ہواہے جو کہ انتہائی افسوس ناک امرہے۔

لاہوربار

مزید :

صفحہ آخر -