تحقیقات میں ثابت ہو گیا اپٹما کے ارکان ایماندار ہیں، ایس ایم تنویر

تحقیقات میں ثابت ہو گیا اپٹما کے ارکان ایماندار ہیں، ایس ایم تنویر

  

لاہور(کامرس رپورٹر) ایف آئی اے نے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کی رکن ملوں کو کلین چٹ دے دی۔ چیئرمین اپٹما ایس ایم تنویر نے گزشتہ روز یہاں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کی تحقیقات میں ثابت ہو گیا ہے کہ اپٹما کی کسی رکن مل نے غیر قانونی طریقے سے شیڈول کے علاوہ بجلی استعمال نہیں کی بلکہ یہ سارا مسئلہ غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سارے واقع نے ثابت کر دیا ہے کہ اپٹما کے ارکان 100 فیصد ایماندار ہیں اور کسی غیر قانونی عمل میں ملوث نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپریل اور مئی کے مہینوں میں ٹیکسٹائل کے شعبے کو ملنے والا ریلیف درجہ حرارت میں بہتری اور بجلی کی وافر دستیابی کی وجہ سے ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں دیگر شعبوں کے مقابلے میں ٹیکسٹائل کی صنعت کو بجلی فراہم کرنے میں ترجیح دیتی ہیں، کیونکہ اس شعبے کے لائن لاسز کم ہیں ہیں اور 100 فیصد ریکوری ہوتی ہے۔ اس موقع پر اپٹما کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز بھی موجود تھے۔

ایس ایم تنویر

مزید :

صفحہ آخر -