کراچی دہشت گردی واقعہ کے بعد ملتان ایئرپورٹ پردوسرے روز بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات ، چیک پوسٹوں میں اضافہ

کراچی دہشت گردی واقعہ کے بعد ملتان ایئرپورٹ پردوسرے روز بھی سیکورٹی کے سخت ...

ملتان(نمائندہ پاکستان)کراچی ایئرپورٹ پردہشگردوںکے حملے کیوجہ سے ملتان ایئرپورٹ پرگزشتہ روز بھی سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت رہے۔ ایئرپورٹ داخل ہونے والے سرکاری اہلکاروں سمیت لاہور، اسلام آباد جانیوالے مسافروں کی سخت چیکنگ کی گئی۔ ملتان ایئرپورٹ پرسیکورٹی کےلئے محافظوں کی تعداد میں اضافہ کردیاگیا جبکہ ایئرپورٹ کے اندرونی حصے پر سیکورٹی چیک پوسٹوں میں اضافہ کردیاگیا۔ کراچی ایئرپورٹ پردہشت گردوںکے حملے کیوجہ سے ملک بھرکے ایئرپورٹ پرسیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

ایئرپورٹ سیکورٹی

مزید : صفحہ آخر