بھارت میں شدید گرمی، پنڈتوں نے بارش کیلئے پوجا پاٹ شروع کر دی

بھارت میں شدید گرمی، پنڈتوں نے بارش کیلئے پوجا پاٹ شروع کر دی
بھارت میں شدید گرمی، پنڈتوں نے بارش کیلئے پوجا پاٹ شروع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دلی (خصوصی رپورٹ) بھارت سمیت خطے کے دیگر علاقے آج کل شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز تک موسم میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ بھارت میں شدید گرمی کے ستائے توہم پرست پنڈتوں نے بارش کیلئے پوجا پاٹ شروع کر دی ہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دلی اور ممبئی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں پنڈتوں کی جانب سے اجتماعی پوجا پاٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ہندو پنڈت پانی کے ٹب میں بیٹھ کر بارش کیلئے پوجا پاٹ میں مصروف ہیں۔ ا?ج کل پاکستان سمیت بھارت کے شہری بھی شدید گرمی سے پریشان نظر آتے ہیں۔ بھارت کی شمالی اور وسطی ریاستوں میں سورج کی تپش زوروں پر ہے۔ لوگ گرمی کی شدت سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شدید گرمی کے باعث ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ خیال رہے کہ بھارت میں شدید گرمی کے موسم میں بجلی منقطع ہونے ہر ہزاروں لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے ایک سب سٹیشن کو آگ لگا دی تھی اور عملے کے ارکان کو یرغمال بنا لیا تھا۔ ماہرین موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چند دنوں میں بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جن میں گجرات، دہلی اور ریاست کے شمالی علاقے شامل ہیں۔ لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ گھروں سے نہ نکلیں اور مشروبات کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

مزید :

صفحہ آخر -