کینسر میں مبتلا بچوں سے اظہار یکجہتی، اماراتی وزیر نے سر منڈوا لیا

کینسر میں مبتلا بچوں سے اظہار یکجہتی، اماراتی وزیر نے سر منڈوا لیا
کینسر میں مبتلا بچوں سے اظہار یکجہتی، اماراتی وزیر نے سر منڈوا لیا

  

دبئی(آن لائن) اماراتی وزیر شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے العین ہسپتال کے دورے پر منفرد اقدام کرتے ہوئے اپنا سر منڈوا کر سرطان کے مرض میں مبتلا بچوں سے اظہار یکجہتی کیا۔متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے العین کے توام ہسپتال میں کینسر کے مریض بچوں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر اظہار ہمدردی کے طور پر اپنا سر منڈوا لیا۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شیخ عبداللہ بن زید نے ہسپتال میں بچوں کے وارڈ کے دورہ کے موقع پر سہولیات سے متعلق بریفنگ لی اور ہسپتال میں زیر علاج 13 بچوں سے ملاقات کی۔ شیخ عبداللہ نے اس موقع پر ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کی سہولت کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔ متحدہ عرب امارات کی ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق کینسر امارات میں اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے اور حکومت اس موذی مرض کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -