امریکا: دنیاکا نایاب ترین ڈاک ٹکٹ نیلامی کے لئے پیش
نیویارک(خصوصی رپورٹ)امریکا میں دنیا کے نایاب ترین ڈاک ٹکٹ کو نیلامی کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔ نیلام گھر کے مطابق یہ ٹکٹ 2 کروڑ ڈالر تک میں نیلام ہوسکتا ہے۔اس ڈاک ٹکٹ کی نیلامی 17جون کو نیویارک میں ہوگی۔نیلام گھر کے نائب چئیرمین کے مطابق ایک سینٹ کا یہ ڈاک ٹکٹ دنیا میں صرف ایک ہی موجود ہے جو اٹھارہ سو چھپن میں جنوبی امریکا میں چھاپا گیا تھا۔حکام کے مطابق اس ڈاک ٹکٹ کے دو کروڑ ڈالر میں نیلام ہونے کی امید ہے۔