شاہدرہ میں جعلی ادویات کی فیکٹری پر چھاپہ ،ایک ملزم گرفتار

شاہدرہ میں جعلی ادویات کی فیکٹری پر چھاپہ ،ایک ملزم گرفتار

  

لاہور(وقائع نگار خصوصی)ایف آئی اے کے عملے نے رائے فضل پارک شاہدرہ میں چھاپہ مار کر جعلی ادویات بنانے والی ایک فیکٹری پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی ادویات اور مشینری برآمد کر لی، یہ چھاپہ ایک زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر مارا گیا۔ حکام نے بتایا ہے کہ فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ہے اور شاہد نامی ایک شخص کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -