پنجاب، 24گھنٹوں مےں 573ٹریفک حادثات ،477 افرادشدید زخمی

پنجاب، 24گھنٹوں مےں 573ٹریفک حادثات ،477 افرادشدید زخمی

  

لاہور(کرائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 573ٹریفک حادثات میں477شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں مےں پہنچادیا گیاجبکہ217افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں249ڈرائیورز ،20م عمرڈرائیور،364مسافراور84پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ117ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت134متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد51حادثات میں64متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ34حادثات میں33متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل697متاثر ہونے والوں میں سے569مرد اور128خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں زیادہ تر438موٹر سائیکلز75آٹو رکشے59موٹر کاریں38مسافربس24ٹرک، اور85دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -