رائیونڈ ، خاوند کے ہاتھوں زخمی ہونے والی45سالہ خاتون دم توڑ گئی

رائیونڈ ، خاوند کے ہاتھوں زخمی ہونے والی45سالہ خاتون دم توڑ گئی

لاہور(کر ائم سیل) رائیونڈ کے علاقہ میں خاوند کے ہاتھوں 15روز قبل زخمی ہونے والی45سالہ خاتون گزشتہ روزہسپتال میں دم توڑ گئی ،پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے مےںجمع کروا دیا۔بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ کے نواحی علاقہ میں 15روز قبل 45سالہ معراج بی بی کا اپنے خاوند غلام رسول کے ساتھ جھگڑا ہوا جس پر خاوند نے اسے رسی کے ساتھ لٹکا کر پھندادے دیا جس سے اسکی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ معراج بی بی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا اور پولیس نے واقعے کی تفتیش کے دوران اسکے خاوند کو حراست میں لے لیا جس نے دوران تفتیش اقرار کیا کہ اس نے اپنی بیوی کو گلے میں رسی ڈال کر قتل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ بچ گئی۔معراج بی بی 15دن زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلارہنے کے بعد گزشتہ روز جناح ہسپتال میں دم توڑ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے مےںجمع کروا دیا گیا ہے جبکہ ملزم غلام رسول کوقتل کے مقدمہ کے تحت جیل منتقل کر دیاجائے گا۔پولیس کا مزیدکہنا ہے کہ مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی، معراج بی بی کا خاوند محنت کش ہے اور اس کی اپنی اہلیہ کے ساتھ اکثر اوقات پیسے نہ ہونے کی وجہ سے لڑائی ہوتی رہتی تھی۔واضح رہے کہ 15روز قبل ہونے والے جھگڑے میں غلام رسول نے معراج بی بی کو گلے میں رسی ڈال کر پنکھے سے لٹکا دیا تھا جس کی وجہ سے وہ بیہوش ہو گئی اور ملزم نے مردہ سمجھ کر جب اس کو اتارا تو وہ زندہ تھی جس پر اسکے بچوں نے شور مچا دیا اور اہل محلہ نے موقع پر پہنچ کر معراج بی بی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیاجہاں گزشتہ روز دم توڑ گئی۔

مزید : علاقائی