سانحہ کلاسکے نے ایک اورماں کی گود اجاڑ دی، مرنے والوں کی تعداد 6 ہو گئی

سانحہ کلاسکے نے ایک اورماں کی گود اجاڑ دی، مرنے والوں کی تعداد 6 ہو گئی

جامکے چٹھہ (نمائندہ پاکستان)سانحہ کلاسکے نے ایک اورماں کی گود اجاڑ دی مرنے والوں کی تعداد چھ ہوگئی ایک زخمی کی حالت تشویش نا ک ہونے کی وجہ سے لاہور سے سی ایم ایچ کینٹ گوجرانوالہ ریفرہرروز قیامت کا سماں ہوتا ہے اہل علاقہ تفصیلات کے مطابق احمدنگرچٹھہ کا نواحی علاقہ کلاسکے میں یک ہی محلہ میں یکے بعددیگر ے اموات کا سلسلہ جاری گیس کی ری فلنگ کے دوران ہونے والے دھماکے نے ایک اورمعصوم سمیر احمد ولد شاہد مقصود کی جان لے لی سمیرحجام کی دکان پراپنے ابوشاہد کا پتہ کرنے گیاجو واپس گھر موت کی صور ت میں آیااس سے قبل حمزہ افضل ،حمزہ اشفاق ،احمداشفاق ،شمشاد اسلم ،سجاد ولد منیرموت کی گود میں سو چکے ہیںبتایا جاتا ہے کہ ذیشان ولدمحمد اشرف کی حالت سریس ہونے کی وجہ سے لاہور سے سی ایم ایچ کینٹ گوجرانوالہ میں ریفرکردیا گیا ہے اہل محلہ حاجی محمداشرف مغل،قمرالزمان،سجا د احمد نے میڈیا کو بتایا کہ صبح اٹھتے ہی ایک موت کی خبر مل جاتی ہے جس کی وجہ سے محلہ میں قیامت کا سماں برپا ہوچکا ہے مقامی سیاستدانوں نے مرنے والوں کے لواحقین سے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

مزید : علاقائی