مکان اور جہیز نام نہ کرنے پر بیوی نے شوہر کو زہر دے کر مار دیا
قصور (بیورورپورٹ) کنگن پور قصبہ میں مکان اور جہیز نام نہ کرنے پر بیوی نے اپنے والدین کے ہمراہ مل کر شوہر کو مبینہ زہر دے کر ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مقدمہ کے مدعی عبدالحمید کے مطابق اس کے بھائی محمد امجد کی شادی 7سال قبلسردارں بی بی سے ہوئی تھی اور محمد امجد سسرال میں ہی گھر جوائی تھا ۔ سردارں بی بی کا اپنے خاوند محمد امجد کے ساتھ اکثر اس کے نام مکان اور جہیز لگانے کا تنازعہ چلا آرہا تھا ۔ وقوعہ کے روز سرواں بی بی نے اپنے والدین کے ہمراہ امجد کو ہمیشہ کےلئے ٹھکانے لگانے کا پروگرام تشکیل دیا اور مبینہ دودھ میں زہر ملاکر اسے ہلاک کردیا۔ پولیس تھانہ کنگن پور نے سرواں بی بی سمیت اس کے اہل خانہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔