جلالپور جٹاں، دو گوداموں میں آتشزدگی
جلالپورجٹاں(نامہ نگار) گرمی کی شدت اچانک آگ بھڑکنے سے دو گوداموںمیں آگ بھڑک اٹھی سرکلر روڈ شہباز پور روڈ پر آصف سویٹ کے گودام کی صفائی کے بعد گندگی کو آگ لگائی گئی جو اچانک بھڑک کر گودام کے اندرچلی گئی اوگودام میں موجود سویٹ اور سودا سلف کو لمیٹ میں لے لیا مقامی فائر برگیڈ اور ریسکیو1122کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا مین بازار میں افتخار نامی کے گودام میں بھی آگ لگ گئی اور گودام میں پ ڑا سودا سلف جل کر راکھ ہو گیا دونوں واقعات میں لاکھوں کے نقصان کا اندیشہ ہے۔