گوالمنڈی ، 25سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد،مردہ خانے میں جمع

گوالمنڈی ، 25سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد،مردہ خانے میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم سیل)گوالمنڈی کے علاقہ سے 25سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمدہوئی ہے ،پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر مردہ خانے میں جمع کروا دیا ہے۔بتایا گیاہے کہ گوالمنڈی کے علاقہ پٹیالہ گراؤنڈ میں نامعلوم شخص کو مردہ حالت میں دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی حلیہ سے نشئی لگتا ہے اور اس کی موت زیادہ مقدار میں نشہ کرنے سے ہوئی ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت کے لئے علاقہ کی مساجد میں اعلانات بھی کروائے گئے ہیں اور اسکے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -