قصور اور اس کے نواح میں ڈکیتی ، راہزنی کی متعدد وارداتیں

قصور اور اس کے نواح میں ڈکیتی ، راہزنی کی متعدد وارداتیں

  

قصور (بیورورپورٹ) قصور اور اس کے نواح میں ڈکیتی ، راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی رقم اور گھر کا دوسرا قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سرائے مغل کے علاقہ چاہ روڈے میں نیاز احمد کے گھر داخل ہونے والے نقاب پوش 10ڈاکوﺅں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر 7تولے طلائی زیورات ، 46ہزار روپے کی نقدی رقم اور گھر کا دوسرا قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے ۔ اسی طرح منڈی عثمان والا کے نواح جگا سنگھ والا میں ناصر محمود کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو 5تولے طلائی زیورات ، 1لاکھ سے زائد کی نقدی رقم اور دیگر قیمتی سامان چھین کر لے گئے۔ گنڈا سنگھ والا کے نواحی گاﺅں بازید پور کے قریب موٹرسائیکل سوار احسن اقبال کو ڈاکوﺅں نے اسلحہ کی نوک پر روک کر نقدی رقم اور موبائل فون سے محروم کر دیا جبکہ تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ بستی چراغ شاہ میں سیمنٹ اور بجری کی دکان کے مالک علی نعیم کو اسلحہ کی نوک پر اس کے گھر لے جاکر ڈاکوﺅں نے طلائی زیورات اور نقدی چھین لی ۔ شور کرنے پر اہل علاقہ اور گھر والوں نے جرا¿ت کرکے ایک ملزم شفیق عرف شیقی کو پکڑ لیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

مزید :

علاقائی -