حافظ آباد جائیداد کا تنازع، سگے بھائی نے بہن ، بہنوئی اور بھانجی کو اغوا کر لیا

حافظ آباد جائیداد کا تنازع، سگے بھائی نے بہن ، بہنوئی اور بھانجی کو اغوا کر ...

  

حافظ آباد ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)جائیداد کے تنازعہ پر سگے بھائی نے اپنے 20مسلح ساتھیوں سے مل کر بہن ،بہنوئی اور بھانجی کو اغواءکر لیا۔مختلف مقامات پر لیجا کر دو روز تک تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔سٹی پولیس نے مغویان کو بازیاب کروا کر 20افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ۔حافظ آباد کے علاقہ سرکاری پڑاﺅ کا رہائشی سید صفدر حسین اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عرصہ دراز سے اپنے وراثتی مکان میں رہائش پذیر تھا۔سید صفدر حسین کا بہنوئی اصغر علی شاہ جو کہ سعودی عرب میں مقیم تھا اس نے اپنے ساتھیوں غضنفر علی شاہ اور فخر عباس سمیت 20مسلح ساتھوں کے ہمراہ مکان پر قبضہ کرنے کیلے حملہ آور ہو کر صفدر حسین اس کی بیوی سیدہ نسرین بیٹی امیر صفدر پر وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے انہیں شدید زخمی کر دیا۔حملہ آوروں کے تشدد سے سیدہ نسرین بی بی کا سر بھی پھٹ گیا بعد ازاں ملزمان نے صفدر حسین اور ان کے اہل خانہ کو زخمی حالت میں اغواءکر لیا اور دو روز تک لاہور سمیت مختلف شہروں میں قید کیئے رکھا اور تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ملزمان ان سے 5مرلے کا مکان ہتھیانے کیلئے بھی انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے۔سٹی پولیس نے گوجرانوالہ رو ڈ کے علاقہ سے مغویان کو شدید زخمی حالت میں بازیاب کروا کر 20افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم سید اصغر علی شاہ کو گرفتا ر کر لیا۔

مزید :

علاقائی -