ایک ماہ میں 47630 کمسن ڈرائیوروںکے خلاف کاررروائی کی گئی

ایک ماہ میں 47630 کمسن ڈرائیوروںکے خلاف کاررروائی کی گئی

لاہور(وقائع نگارخصوصی)چیف ٹریفک آفیسر سہیل چوہدری نے کہا کہ کم عمر ڈرائیوروںکے خلاف جاری مہم کے ایک ماہ کے دوران 47630 کمسن ڈرائیوروںکے خلاف کاررروائی کی گئی۔کم عمر ڈرائیورز کے خلاف چلنے والی مہم کے پیش نظر سڑکوں پر حادثات میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے سرکل افسران کو کامیابی سے مہم جاری رکھنے جبکہ وارڈنز کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ سی ٹی او سہیل چوہدری نے کہا کہ شہر میں کم عمر ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا جس میں سٹی ٹریفک پولیس نے کیمپ لگائے ، وارڈنز اور ایجوکیشن یونٹ نے کم عمر ڈرائیورز اور عام شہریوں کو کمسن بچوں کی ڈرائیونگ کے نتیجہ میں نقصانات کے بارے مےںآگاہ کیا اور ایک ماہ قبل سے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز ہوا جس میں آج تک 47630 کمسن ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی گئی۔انہوںنے کہاشہریوں سے اخلاق سے پیش نہ آنے والے وارڈنز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ڈرائیونگ کی اجازت نہ دیں اور ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہو کر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

مزید : علاقائی