ٹریفک کے مختلف حادثات ،خاتون سمیت چھ افراد زخمی

ٹریفک کے مختلف حادثات ،خاتون سمیت چھ افراد زخمی

ننکانہ صاحب( نمائندہ خصوصی)ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت چھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق میراں پور سٹاپ کے قریب ایک رفتار موٹر سائیکل گدھا گاڑی کے ساتھ ٹکر ا گیا جس کے نتیجہ میں 50سالہ امانت علی شدید زخمی ہو گیا۔ میر پور سٹاپ شاہ کوٹ روڈ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل اور بائیسکل کے میں تصادم میں 56سالہ نذیراں بی بی اور 35سالہ اکبر علی شدید زخمی ہو گئے دریں اثناءدھولر چوک ننکانہ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر کھمبے کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار 32سالہ محمد شبیر اور 30سالہ محمد رفیع شدید زخمی ہو گئے علاوہ ازیں کوٹ وار سٹاپ کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 20سالہ عاصم علی شدید زخمی ہوگیا تمام زخمیوں کو ریسکیو1122ننکانہ صاحب کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں داخل کرادیا ہے۔

مزید : علاقائی