ننکانہ،پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری

ننکانہ،پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ننکانہ صاحب( نمائندہ خصوصی)تھانہ سٹی ننکانہ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری، متعدد جواری اور منشیات فروش گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ننکانہ صاحب عبدالغفار قیصرانی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ صاحب سب انسپکٹر عبدالخالق نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری کر رکھا ہے جس کے نتیجہ میں گزشتہ روز کینیڈا کالونی نزد مدرسہ مہر منیر کے قریبی پارک میں چھاپہ مارا اور 7جواریوں غلام مرتضیٰ، شہباز، نصیر، سلیم، شہزاد، اقبال اور عمران کو جواءکھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیااور ملزمان کے قبضہ داﺅ پر لگی ہوئی رقم قبضہ میں لےکر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے علاوہ ازیں حرا چوک ننکانہ صاحب میں چھاپہ مار کر ابیانوالہ کے رہائشی ملزم محمد آصف کے قبضہ سے 10لیٹر شراب ، غوثیہ کالونی ننکانہ کے رہائشی ملزم عدیل مسیح سے 10لیٹر شراب، اور بھٹہ آبادی کے رہائشی ملزم محمد رمضان کے قبضہ سے ایک عدد بندوق 12بور برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔

مزید :

علاقائی -