ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

  

لاہور(کر ائم سیل)شہر میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاروں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ کاچھا روڈ پر واقع o moreآئس کریم کے گودام میں پانچ ڈاکو گھس آئے اور ملازمین کو یر غمال بنا کر گودام سے 18لاکھ کی نقدی اور سکیورٹی گارڈوں کا اسلحہ چھین کر لے گئے جبکہ شما لی چھا ؤنی گلدشت ٹاؤن میں عبداللہ کے گھر سے چو ر 32 لاکھ ،شفیق آباد کریم پارک میں سہیل اکرم کے گھر سے 12لاکھ کی نقدی زیورات اور چوہنگ میں کرما نوالہ میڈیکل سٹور سے 20لاکھ کی ادویات اور نقدی چرا کر لے گئے -شاہد رہ ٹاؤن پی ایس او پمپ کے سامنے اعظم مارکیٹ کے تاجر سے دو ڈاکوؤں نے چار لاکھ، جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے زاہد سے 1لاکھ 10ہزار روپے مالیت کا لیپ ٹاپ اور موبائل چھین لیا ۔ ہربنس پورہ میں ڈاکوؤں نے اشفاق سے 80ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،گلشن راوی میں ڈاکوؤں نے ظفر سے 85ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ،چوہنگ میں ڈاکوؤں نے نقوی سے 51ہزار روپے مالیت کی نقدی ،جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے اکرم سے 14ہزار روپے مالیت کی نقدی ،مصطفی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے نثار سے 10ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،سبزہ زار میں ڈاکوؤں نے الیاس سے 29ہزار روپے مالیت کی نقدی چھین لی ۔ علاوہ ازیں جنوبی چھاؤنی میں آصف ،قلعہ گجر سنگھ میں مبین ،اقبال ٹاؤن میں عاصم ،ستو کتلہ میں غلام سرور کی گاڑیاں جبکہ ڈیفنس سی میں صادق ،سمن آباد میں عثمان ،گلشن راوی میں اکمل ،ٹاؤن شپ میں نعمان ،مصطفی ٹاؤن میں وقاص ، ہربنس پورہ میں اویس ،لٹن روڈ میں عادل ،مزنگ میں لیاقت ، شفیق آباد میں شہباز ،اقبال ٹاؤن میں یوسف اور کاظم کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید :

علاقائی -