وحدت کالونی گھریلو جھگڑے پر نا خلف نوجوان نے فائرنگ کرکے ماں کو قتل کر دیا

وحدت کالونی گھریلو جھگڑے پر نا خلف نوجوان نے فائرنگ کرکے ماں کو قتل کر دیا

  

لاہور(ملک خیام رفیق) وحدت کالونی کے علاقہ میں گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے فائرنگ کر کے ماں کو قتل کردیا،پو لیس نے لا ش قبضہ میں لیتے ہو ئے پو سٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی اور باپ کی درخواست پر بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ مقتولہ کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔تفصیلا ت کے مطابق وحدت کالونی کے علاقہ تیمور سٹریٹ کے رہا ئشی ٹیکسی ڈرائیور عبدالرحمن کے بیٹے عدنا ن کا اپنی ماں ثمینہ بی بی سے گزشتہ روز کسی بات پر جھگڑا ہو ا جس پر طیش میں آکر عدنا ن نے پسٹل سے فائرنگ کر کے ماں کو شدید زخمی کر دیا ،اسے فوری طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال لے جا یاگیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گئی ۔پو لیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کر وانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔والدہ کی لا ش گھر پہنچنے پر بیٹیوں کے دھاڑیں مار کر رونے سے محلہ کی فضا سوگوار ہو گئی اورموقع پر موجود ہر شخص کی آنکھ نم نظرآئی۔محلہ داروں نے روزنامہ’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقتولہ اوراس کے گھر والے 10سال سے محلہ میں کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر ہیں اورسب گھروالے بہت شریف ہیں ۔عدنان کو پسٹل باہر سے ملاتھا اس نے گھر آکر چیک کیا تو اچانک گولی چل گئی ۔

مزید :

علاقائی -