مسلم ٹاﺅن 11 سالہ کزن کو بچاتے ہوئے 22 سالہ یتیم نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق

مسلم ٹاﺅن 11 سالہ کزن کو بچاتے ہوئے 22 سالہ یتیم نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق ...
مسلم ٹاﺅن 11 سالہ کزن کو بچاتے ہوئے 22 سالہ یتیم نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق
کیپشن: mohammad ali

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                      لاہور(کرائم سیل)تھانہ مسلم ٹاﺅن کے علاقہ میں پاﺅں پھسلنے سے نہر میں گرنے والے 11سالہ پھو پھی زاد بھائی کو بچاتے ہوئے 22سالہ یتیم نوجوان پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا،پولیس نے نعش کو قانونی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاہے ، نوجوان کی نعش گھر پہنچتے ہی ماں پرسکتہ طاری ہوگیا جبکہ دیگر رشتہ داروں نعش سے لپٹ کر زاروقطار روتے رہے ،بعدازاں متوفی کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اچھرہ مقبول روڈ گلی نمبر 157کا رہائشی محمد علی اپنی فیملی کے ہمراہ لاہور کینال لال پلی پر نہانے کے لئے آیاہواتھا۔پولیس کے مطابق محمد علی اور اس کے گھر والے نہر کے کنارے بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی اثناءمیں اس کا 11سالہ پھوپھی زاد بھائی احمد اچانک پاﺅں پھسلنے کے باعث نہر میں گرگیا ،جسے بچانے کی خاطر محمد علی نے فوری طور پر نہر میں چھلانگ لگادی لیکن پانی کے تیز بہاو¿کی وجہ سے وہ خود کو سنبھال نہ پایا اور ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔بعدازاں قریب بیٹھے ایک شخص نے بھی نہر میں چھلانگ لگا دی جس نے احمد کو بحفاظت باہر نکال لیا لیکن محمد علی اس وقت تک ڈوب کر جاں بحق ہوگیا تھا۔بعدازاں اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ڈوبنے والے محمد علی کو سروسز ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

مزید :

علاقائی -