ایس ایچ او کے ذاتی ڈرائیورکا ٹریفک وارڈن پر وحشیانہ تشدد

ایس ایچ او کے ذاتی ڈرائیورکا ٹریفک وارڈن پر وحشیانہ تشدد

  


لا ہور (کر ائم سیل)شہر کی مشہور شاہراہ پرایس ایچ او کے ذاتی ڈرائیور کا ٹریفک وارڈن پروحشیا نہ تشدد، وارڈن کوہسپتال پہنچادیا۔تفصیلات کے مطابق مال روڈ ہائیکورٹ کے باہر ٹریفک وارڈن افتخار نے ایس ایچ اوٹاؤن شپ سید محمد سبطین انسپکٹر کے ڈرائیور اشرف کوایس ایچ او کی پرائیویٹ گاڑی ہائیکورٹ کے دروازے کے سامنے کھڑی کرنے سے منع کیا جس پر ڈرائیور اشرف نے ٹریفک وارڈن افتخار کو پیٹ ڈالا ۔وکلاء ڈرائیوراشرف کو پکڑ کر ایڈووکیٹ جنرل مصطفی رمدے کے سامنے لے گئے جنہوں نے خون میں لت پت وارڈن افتخار کو فوری طور پر ہسپتال اور تشدد کرنیوالے ایس ایچ او ٹاؤن شپ کے ڈرائیور محمد اشرف کو مزنگ پولیس کے حوالے کرنے کا کہا، جس پر تھانہ مزنگ نے ڈرائیور اشرف کیخلاف مقدمہ درج کرکے اس کو حوالات میں ڈال دیا ہے۔ دوسری طرف ہسپتال میں زیر علاج ٹریفک وارڈن افتخار کے بارے میں ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ تشدد کے نتیجے میں وارڈن کو زبر دست چوٹیں آئی ہیں اور اس کی ناک کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی ہے جس کا آپریشن کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -