حملے کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے

حملے کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے
حملے کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے
کیپشن: pic

  

                    اسلام آباد(آئی این پی)وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہاہے کہ کراچی ائر پورٹ پر حملہ کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے ‘ وزیر اعظم واقعہ پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینگے ‘ حکومت ہر جگہ پر رٹ بحال کرے گی‘ دہشت گردی اور قومی سلامتی کے امور پر عوامی امنگوں کے مطابق فیصلہ کرینگے ‘ کولڈ اسٹوریج سانحہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کولڈ اسٹوریج میں 8 افرد کا مرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔ حکومت ہر صورت میں اس واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بحالی اور رٹ کی مضبوطی کیلئے حکومت ہراقدامات کرے گی۔ کراچی ایئر پورٹ پر ہونے والا حملہ کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے۔ وزیر اعظم جلد اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینگے جو واقعہ کی تحقیقات کے بعد رپورٹ پیش کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت قومی سلامتی امور اور دہشت گردی کے خلاف قومی و عوامی امنگوں کے مطابق پالیسی بنائی جائے گی

مزید :

صفحہ اول -