سٹوریج میں ہلاکتیں غفلت سے ہوئی

سٹوریج میں ہلاکتیں غفلت سے ہوئی
سٹوریج میں ہلاکتیں غفلت سے ہوئی

  

               سٹوریج میں ہلاکتیں اسلام آباد( اے این این ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ پر حملے کے بعد کولڈ اسٹوریج کا واقعہ مجرمانہ غفلت کے باعث پیش آیا۔ اپنے ایک ٹویٹر پیغام پر انہوں نے کہاکہ کراچی ایئر پورٹ پر حملے کے بعد سرد خانے میں نجی کارگو سروس کے ملازمین کی اموات حکام کی مجرمانہ غفلت کے باعث ہوئیں، بروقت کارروائی کر کے معصوم جانوں کو بچایا جا سکتا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چا ہیے ۔واضح رہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شپ جدید اسلحہ سے لیس دہشت گردوں کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ پر حملہ کیا گیا تو ایک نجی کارگو سروس کے 7 ملازمین جان بچانے کے لئے کولڈ اسٹوریج روم میں گھس گئے لیکن سرد خانے میں آگ لگنے اور وینٹی لیشن کا نظام نہ ہونے کے باعث تمام افراد اندر ہی پھنس گئے جن کی لاشیں منگل کی صبح باہر نکالی گئیں۔

مزید : صفحہ اول