پنجاب بھرمیں سکیورٹی ہائی الرٹ،داخلی وخارجی راستوں پر جدید آلات نصب

پنجاب بھرمیں سکیورٹی ہائی الرٹ،داخلی وخارجی راستوں پر جدید آلات نصب

لاہور(وقائع نگار خصوصی) آئی جی پولیس پنجاب کے حکم پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے خاص طور پر اہم سرکاری تنصیبات اور شخصیات کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے، ناکے بڑھا دیئے گئے ہیں۔ پنجاب میں داخلی وخارجی راستوں پر جدید ترین آلات نصب کئے گئے ہیں۔ ایلیٹ فورس سپیشل برانچ آئی جی اور سی آئی ڈی پر مشتمل مشترکہ انٹیلی جنس اور جدید اسلحہ سے لیس فورس تعینات کر دی گئی ہے، سرکاری تنصیبات کے قریبی علاقوں میں پارکنگ بھی روک دی گئی ۔سٹیکر والی گاڑیاں ہی ان مقامات پر پارک ہوں گی۔ گشت بھی بڑھا دی گئی ہے اور تمام بڑے افسروں ان کے بارے میں تفصیلی رپورٹ ہر تین گھنٹے کے بعد آئی جی کو دیں گے۔

مزید : صفحہ اول