اسلام آبا دایئر پورٹ کی سیکیورٹی سخت ،مشکوک افراد کو دیکھتے ہی گولی مارنے کاحکم

اسلام آبا دایئر پورٹ کی سیکیورٹی سخت ،مشکوک افراد کو دیکھتے ہی گولی مارنے ...

  

                    اسلام آباد(اے این این)کراچی میں اے ایس ایف اکیڈمی پر حملے کے بعد اسلام آباد ایئر پورٹ پر سکیورٹی سخت،مشکوک افراد کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے ایک مرتبہ پھر حملے کی کوشش کے بعد ملک بھر کے تمام فضائی اڈوں کی نگرانی سخت کردی گئی ہے جبکہ اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشکوک شخص کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جب کہ حکام نے راولپنڈی ایئرپورٹ پر ریڈ الرٹ جاری کردیا۔ دوسری جانب پشاور ایئررپورٹ کے اطراف سیکیورٹی حصار قائم کرتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں کی مزید نفری تعینات کردی گئی ہے جب کہ نور خان ایئربیس کی سیکیورٹی بھی ہائی الرٹ کردی گئی۔

مزید :

صفحہ اول -