کراچی کی صورتحال،آرمی چیف کا کور کمانڈر سے ٹیلیفون پر تبادلہ خیال

کراچی کی صورتحال،آرمی چیف کا کور کمانڈر سے ٹیلیفون پر تبادلہ خیال

  

 راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی کو فون کیا اور کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے کور کمانڈر سے کراچی ائیر پورٹ سمیت سندھ بھر کی اہم قومی تنصیبات کی سیکورٹی پر گفتگو کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کور کمانڈر نے بتایا کہ پاک فوج کا کوئیک رسپانس فورس کا عملہ ائیر پورٹ پر موجود ہے۔ کورکمانڈر نے آرمی چیف کو کراچی ائیرپورٹ پر ہونے والی صورتحال پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

مزید :

صفحہ اول -