عالمی بینک نے پاکستان کے دا سوڈیم پروجیکٹ کی منظوری دے دی

عالمی بینک نے پاکستان کے دا سوڈیم پروجیکٹ کی منظوری دے دی

واشنگٹن(اظہرزمان،بیوریوچیف)عالمی بنک نے پاکستان کے داسوڈیم پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔ پہلے سے طے شدہ اجلاس میں جس کی صدارت مینجنگ ڈائریکٹر سری مولانی اندراوتی نے کی، امریکہ سمیت دیگر ممالک کے بورڈ ارکان نے منصوبے کے حق میں ووٹ دیا۔ داسوہائیڈروالیکٹرک پاور یاداسوڈیم پاکستان کی توانائی کی ضروریات کے حوالے سے ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کو 4200 میگاواٹ بجلی سستی لاگت سے فراہم ہوگی۔ یہ منصوبہ نہ صر ف توانائی کی ضرورت پوری کرے گا بلکہ اس سے بجلی کی قیمت بھی کم ہو سکے گی۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے ذرائع نے عالمی بنک کے فیصلے کو ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستانی معیشت کی بحالی پر اعتماد کا اظہارہے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کی اس منصوبے کی منظوری میں شرکت اس عہد کے مطابق ہے جو صدر اوبامہ اور وزیراعظم نوازشریف کے درمیان مذاکرات میں انرجی کے شعبے میں تعاون کے سلسلے میں طے پایا تھا۔

مزید : صفحہ اول