ایوان میں جھک نہیںمارتا ، ریکارڈ سامنے رکھ کر بات کرتا ہوں، خورشید شاہ

ایوان میں جھک نہیںمارتا ، ریکارڈ سامنے رکھ کر بات کرتا ہوں، خورشید شاہ

  

رشید شاہ نے کہا کہ میں ایوان میں جھکنہیںمارتا ، ریکارڈ سامنے رکھ کر بات کرتا ہوں ، گردشی قرض زیرو کرنے والوں نے تین بلین روپے تک سرکلر ڈیٹ پہنچا دیا ہے ۔ منگل کے روز بجٹ بحث کے آغاز کے موقع پر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ اس وقت دودھ 70سے 110 روپے ، آٹا 33سے 55روپے ، دالیں اور سبزی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں جھک مارنے نہیں آتے اور نہ ہی جھک مارنے کا شوق ہے حقائق اور ریکارڈ کو سامنے رکھ کر بات کرتا ہوں گردشی قرضہ کو زیرو کرنے کا دعویٰ کرنے والے اس کو تین بلین روپے کے تک لے گئے ہیں بتایا جائے کہ تین بلین روپے تک یہ گردشی قرضہ کیسے پہنچ گیا خدارا اس قوم سے جھوٹ مت بولیں ایک دن سچ کی فتح یقینی ہے

مزید :

صفحہ اول -