،شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب ترقی کے میدان میں دیگر صوبوں سے بہت آگے ہے،نائب وزیراعظم سلواکیہ

،شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب ترقی کے میدان میں دیگر صوبوں سے بہت آگے ...

لاہور(پ ر)سلواکیہ کے نائب وزیراعظم میروسلو لاجک نے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران صوبے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔ مجھے پنجاب کی ترقی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ شہبازشریف عزم اور ہمت کے ساتھ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں اور پنجاب ترقی کے میدان میں دیگر صوبوں سے بہت آگے ہے جس کی بنیادی وجہ شہبازشریف کی متحرک شخصیت اور بہترین ٹیم ورک ہے۔

مزید : صفحہ اول