افغانستان سے پاکستان حدود میں گولہ باری افغان سفیر کی وزارت خارجہ طلبی

افغانستان سے پاکستان حدود میں گولہ باری افغان سفیر کی وزارت خارجہ طلبی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے این این)پاکستان نے افغانستان کی سرزمین اپنے خلاف استعمال ہونے پرافغان سفیرکووزارت خارجہ طلب کرکے شدیداحتجاج کیاہے ۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں تعینات افغان سفیر کو وزارت خارجہ نے طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا گیا ہے جس میں پاکستان کی طرف سے افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال ہونے اور سرحد پار سے بمباری پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے مہمند اور باجوڑ ایجنسی کے سرحدی علاقوں میں افغان سر زمین سے گولہ باری پر احتجاج کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ افغان حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔ افغان حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ گولہ باری اور دہشت گردی کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کرے اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

مزید :

صفحہ اول -